قوم کو سلام

اسلام علیکم

جناب اج پوری قوم کو مبارک باد اور سلام جس نے ظلم اور نہ انصافی کے خلاف جد و جہد کی اور سرخ روح ہو گی  میں ابھی ابھی چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے گھر سے آرہا ہو ں وہاں ایک جشین ہورہا ہے اور چھوٹے چھوٹے بچے بھی موجود ہیں مائیں بھی ہیں اور باپ بھی ہیں جو اپنے بچوں کو یہ بتانے کے لے ساتھ لے کر آئے ہیں کے بچوں اب تم کو انصاف مل کا اور ملک ترقی کررہے گا۔

میری اللہ سے دعا ہے کے جس نیک مقصد کے لے قوم نے جنگ لڑی ہے اس کو انصاف ملے اور ملتا رہے ۔

اکرام

March 16, 2009 | یادیں اور باتیں | 2 تبصرے »

بہت دن بعد

اسلام علیکم دوستو

کافی دن بعد آج بلاگ نے پھر سے کام کرنا شروع کیا ہے تو سوچ کے کچھ لکھ جائے پر کس پر اس مہنگائی پر اور ملک کی خراب ہوتی ہوئی حالت پر جس پر میرے ساتھی بلاگر بھی لھتے رہتے ہیں ابھی تو یہ ایک تیسٹ پوسٹ ہے کیوں کے بار بار بلاگ بند ہونے سے بہت دل خراب ہوا فری ہوسٹ پر بلاگ بنا یا پھر قدیر سے کہے کر بلاگ کی جگہ لی ۔

جب لکھنے کا ارادہ کیا تو ابو کی طبیعت خراب ہو گی وہ بھی کراچی میں اور میں اسلام آباد میں صرف دعا کرتا رہا اب اللہ کا شکر ہے کے ٹھیک ہیں ۔

بلاگ بنانے کے سلسلے میں بہت ادھر آدھر ہاتھ مارے ہیں اور بلاگ سپاٹ جو گوگل کی سروس ہے اس پر بھی بلاگ بنایا بہت سے تجربہ حاصل کیے اب ان کے بارے میں لکھوں گا امید ہے آپ سب لو گ اس کو پڑھنے کے بعد اس پر بلاگ ضرور بنائے گے ۔

اجازت خدا حافظ

اکرام

February 03, 2009 | یادیں اور باتیں | ایک تبصرہ »

وہ رنگوں میں ڈھلی لڑکی

 

وہ رنگوں میں ڈھلی لڑکی
کبھی جب بات کرتی ہے
تو اس کے لفظ خوشبو کی طرح محسوس ہوتے ہیں
وہ ہنستی ہے تو جیسے سارا عالم اس ہنسی میں ڈوب جاتا ہے
وہ لب اس کے، وہ آنکھیں اور وہ چہرے کی شادابی
کہ جیسے اپسرا کوئی
وہ میرا نام لیتی ہے تو میری روح میں جیسے نشہ سا اک اُترتا ہے
مرا مَن جھوم اٹھتا ہے
وہ رنگوں میں‌ڈھلی لڑکی
جھکائے اپنی پلکوں کو کبھی مجھ سے جو کہتی ہے
مجھے تم سے محبت ہے
تو اس کا شرمگیں لہجہ، یقیں مجھ کو دلاتا ہے کہ دُنیا خوبصورت ہے
وہ رنگوں میں ڈھلی لڑکی
اُداسی کے گھنے سایوں کو جب بھی اُوڑھ لیتی ہے
مرا دل خون روتا ہے
میں اس کی شربتی آنکھوں کے نم سے بھیگ جاتا ہوں
وہ رنگوں میں ڈھلی لڑکی
جسے مجھ سے محبت ہے
مرا اظہار سنتی ہے تو پھر سب بھول جاتی ہے
جھکائے اپنی پلکوں کو وہ ایسے مسکراتی ہے
کہ جیسے اپسرا کوئی
وہ رنگوں میں ڈھلی لڑکی
مرے لفظوں میں رہتی ہے
مجھے اکثر یہ کہتی ہے
مجھے تم سے محبت ہے

August 09, 2008 | شعر شاعری | تبصرہ کریں »

سزا

ماں:  بیٹا صبح‌جلدی اٹھ جایا کرو دیکھو جو پرندے صبح جلدی گھر سے نکلتے ہیں انہیں کھانے کیلئے کیڑے مکوڑے مل جاتے ہیں

مُنا: جو کیڑے صبح جلدی اٹھتے ہیں انہیں یہ سزا بھی تو ملتی ہے

August 09, 2008 | طنز و مزاح | ایک تبصرہ »

ٹیگ کھیل کا دوسرا دور

اب کے بارمجھے ٹیگ ٹیم کے دوسرے دور میں دعوت دینے والے ہیں ۔شعیب خالق اور دوسرے راونڈ کو ابتداء کرنے کا سہرا راہبر کے سر ہے۔ اچھا تو کھیل شروع کرتے ہیں۔ لیکن پہلے قانون لکھ دیتے ہیں ۔

الف)۔ کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے۔

ب)۔ جس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے۔

ج)۔ سوالات کےآخر  میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے۔

سوالات اور جوابات

1 :۔ ونڈوز یا لینکس؟

دونوں ہی استعمال کرتا ہوں

2 :۔ ہالی ووڈ یا بالی ووڈ؟

دونوں ہی برے ہیں

3 :۔ پیپسی یا کوک؟

تازہ پانی

4 :۔ سیب یا انگور؟

دونوں

5 :۔ کراچی یا لاہور؟

کراچی میں پیدا ہوا اور جاب اسلام آباد میں اس لئے دونوں ہی

6 :۔ پاپ میوزک یا راک

اب تو نہیں سنتاجب میوزک سنتا تھا تو لائٹ میوزک

7 :۔ چائے یا کافی؟

کافی کیونکہ کے اس کو پی کر اک دم نیند آجاتی ہے ۔

8 :۔ عدنان سمیع یا عاطف اسلم؟

دونوں ٹھیک ہیں

9 :۔ نہاری یا حلیم؟

دونوں لیکن کراچی کی یا گھر کی باقی جگہ کی مزا نہیں کرتی

10 :۔ لوو میریج یا ارینجڈ؟

جو والدین کی دعاوں کے ساتھ وہی اچھی ہوتی ہے

11 :۔ فورمز یا بلاگ؟

بلاگ تو میری ڈائیری ہے لہذا بلاگ ہی پسند ہے ۔

12 :۔ نواز شریف یا آصف زرداری؟

ہیں تو دونوں خراب پر نواز شریف بہتر ہے

13 :۔ دوست یا کزنز؟

کچھ دوست اور کچھ کزنز

14 :۔ کرکٹ یا فٹ بال؟

دیکھنے کی حد تک فٹ بال اور کھیلنے کی حد دونوں

15 :۔ پرسکون یا پریشان؟

پر سکون

میں اب ٹیگ کرتا ہو ں

بدتمیز، افتخار اجمل بھوپال،عائشہ،مردوں کی دنیا میں عورت ، امن ایمان

July 21, 2008 | یادیں اور باتیں | 4 تبصرے »

بیوروکریٹ !

 

ایک شخص پہاڑی راستے کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی ملاقات ایک چرواہے سے ہو گئ۔ اس نے چرواہے سے کہا کہ اگر میں‌ تمہاری بھیڑوں کی تعداد ٹھیک بتا دوں تو مجھے انعام میں کیا دو گے؟ چرواہے نے جواب دیا، ایک بھیڑ۔
ٹھیک ہے، شخص نے کہا، تمہارے پاس دو سو پندرہ بھیڑیں ہیں۔
چرواہا حیران رہ گیا کیونکہ تعداد بالکل ٹھیک تھی، اس نے کہا بالکل صحیح۔
اس شخص نے ایک بھیڑ اٹھا کر اپنے کندھے پر ڈال لی اور جانے لگا۔
چرواہے نے کہا کہ اگر میں یہ بتا دوں کہ تم کون ہو تو کیا تم مجھے میری چیز واپس کر دو گے؟
آدمی نے کہا چلو ٹھیک ہے بتاؤ میں کون ہوں؟
چرواہا، تم بیوروکریٹ ہو!
اب حیران ہونے کی باری اس شخص کی تھی، اس نے پوچھا تمہیں کیسے معلوم ہوا؟
چرواہا بولا، بتاتا ہوں پہلے اپنے کندھے سے میرا کتا تو اتارو !

July 04, 2008 | طنز و مزاح | ایک تبصرہ »

عقلمند خاتون

 

السلام علیکم، دوستو !!!

ایک عورت گالف کھیل رہی تھی کہ ایک ہٹ کے بعد اس کی گیند قریبی جنگل میں‌جا گری، بال ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ جھاڑیوں میں پہنچ گئ جہاں گیند پڑی تھی۔ اس نے دیکھا کہ ادھر ایک مینڈک کانٹے دار جھاڑی میں پھنسا ہوا ہے۔ مینڈک نے عورت کو دیکھ کر کہا، خاتون اگر آپ مجھے ان کانٹوں سے نجات دلا دیں گی تو میں آپ کی تین خواہشات پوری کروں گا۔ یہ سن کر خاتون نے فوراً ہاتھ بڑھا کر مینڈک کو کانٹوں سے نجات دلا دی۔
مینڈک نے کانٹون سے نجات پا کر شکر ادا کیا اور خاتون سے کہنے لگا جی اب آپ کہیں کیا خواہش ہے آپ کی، مگر میں معافی چاہتا ہوں‌کہ میں‌آپ کو یہ بتانا بھول گیا کہ آپ جو کچھ مانگیں گی، آپ کے شوہر کو وہی چیز دس گنا ملے گی۔
خاتون کو یہ سن کر بڑا غصہ آیا، خیر انہوں نے کہا کوئ بات نہیں۔
میری پہلے خواہش ہے کہ میں‌دنیا کہ سب سے خوبصورت عورت بن جاؤں۔ مینڈک نے کہا سوچ لیں آپ کا شوہر دس گنا خوبصورت ہو جائے گا؟ کوئ بات نہیں، میں سب سے خوبصورت ہوں گی، تو وہ مجھے ہی دیکھے گا خاتون نے کہا۔ مینڈک نے کوئ منتر پڑھا اور خاتون بے حد خوبصورت ہو گیئں۔
دوسری خواہش کہ میں سب سے امیر ہو جاؤں۔ مینڈک نے کہا سوچ لیں آپ کا شوہر آپ سے بھی دس گنا امیر ہو جائے گا؟ خاتون نے کہا کوئ مسئلہ نہیں اس کی دولت یا میری، ایک ہی بات ہے۔ مینڈک کا منتر اور وہ خاتون شوں کر کے امیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی خاتون آپ کی تیسری خواہش؟ مینڈک نے پوچھا؟
مجھے ایک ہلکا سا دل کا دورہ یعنی ہارٹ اٹیک ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
اس کہانی کا سبق:‌خواتین بہت چالاک ہوتیں‌ہیں، ان سے زیادہ ہوشیاری اچھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




خواتین پڑھنے والیوں کے لیئے: یہ لطیفہ ختم - اب آپ آرام سے اس سے مزے لیں اور بس۔۔۔۔۔۔
حضرات آپ آگے پڑہیں۔۔۔۔ آپ کیلیئے کچھ اور ہے آگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی جناب - خاتون کے شوہر کو خاتون کے مقابلے میں دس گنا ہلکا ہارٹ اٹیک ہوا۔
اس کہانی کا سبق: خواتین خود کو بہت عقلمند سمجھتی ہیں حالانکہ ایسا ہے نہیں
انہیں یہ مسجھتے رہنے دیں اور محظوظ ہونے دیں‌
اگر کوئ خاتون ابھی تک یہ پڑہ رہی ہیں‌تو وہ اس بات کا ثبوت دے رہی ہیں کہ عورت سنتی نہیں ہے

July 03, 2008 | طنز و مزاح | 5 تبصرے »

جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے

جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے
میں نے نظروں کی طرح سر بھی جھکارکھاہے
برتنو! آج مرے سر پہ برستے کیوں ہو
میں نے تم کو توہمیشہ سے دُھلا رکھا ہے

پہلے بیلن نے بنایا تھا میرے سر پہ گومڑ
اور اب چمچے نے میرے گال سجا رکھا ہے

سارے کپڑے تو جلا ڈالے ہیں بیگم نے
تن چھپانے کو بنیان پھٹا رکھا ہے

وہی دنیا میں مقدر کا سکندر ٹھہرا
جس نے خود کو ابھی شادی سے بچا رکھا ہے

پی جا اس مار کی تلخی کو بھی ہنس کر یونہی
مار کھانے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے

July 03, 2008 | طنز و مزاح | 3 تبصرے »

ٹیگ ٹیگ کا کھیل

آج ہمیں ایک ایسے کھیل میں پھنسا دیا گیا ہے جس سے سابقہ ہی پہلی بار پڑا ہے اور وہ ہے، بقول شخصے بلاگرز کا پسندیدہ کھیل، “ٹیگ ٹیگ کھیلنا” اور اسے کھیلنے کے لیے ہمیں پھنسا

شاہدہ اکرام صاحبہ نے آج کچھ وقت ملاتو سوچ کیوںنہ اس کا جواب دیا جائے ۔

و جناب سب سے پہلے اس کھیل کے قوانین

ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔

سوالات اور جوابات
1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
سردی گرمی خزاں بہار، چاہے کچھ ہو دفتر آنے کے لیے جرابیں پہننی پڑتی ہیں اور اس وقت سیاہ رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں۔
2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
ابھی دفتر پہنچا ہوں اور روٹر کے چلنے کی آواز سن رہا ہوں
3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
ہاں وہی ناشتہ! پراٹھہ، شہید اور چائے
4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
ہممممم آج اندازہ ہو رہا ہے کہ کوئی فلم دیکھے بہت عرصہ ہو گیا ہے، شاید آخری مرتبہ بچوں والی کوئی فلم دیکھی تھی تارے زمین پر
5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
نیت صاف منزل آسان
6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
11 سے بارہ بجلی جاتی ہے جب بارہ بجے آتی ہے تو لائٹ بند کر کے سوجاتا ہو
7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
یہ سب سے مشکل سوال ہے، اتنی شخصیات سے ملنے کی خواہش ہے کہ ہر شخصیت پہ دم نکلے۔ بہرحال قائد اعظم محمد علی جناح سے ملنے کی بہت تمنا ہے۔
غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
غصہ بہت ہی کم آتا ہے اور جب آتا بس ذیادہ سے ذیا دہ دس یا 15 منٹ کا پھر پرسکون ہی سکون ہوتا ہے ۔
9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
ابھی بیگم سے بات ہوئی ہے
10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
بلاشبہ سب سے زیادہ مزا عیدالفطر پر آتا ہے۔
میں اب ٹیگ کرتا ہو ں

بدتمیز، افتخار اجمل بھوپال،عائشہ،مردوں کی دنیا میں عورت ، امن ایمان

June 20, 2008 | یادیں اور باتیں | 7 تبصرے »

تارے زمین پر

اسلام علیکم دوستو !!!

آج بہت دن بعد بلاگ پر لکھنے لگا ہو ۔کچھ کام ذیادہ ہونے کی وجہ سے لکھ نہ سکا۔

آج جس چیز نے مجھ لکھنے پر مجبور کیا ہے وہ ہے عامر خان کی فلم "تارے زمین پر" اس فلم کو میں نے یوٹیوب دیکھ اس فلم نے بچوں کےاوپر بنائی گئی ہے اور بچوں کے ایک ایسے  مسلے پر بات کی گئی ہے ۔جو مجھ بھی درپیش ہے یعنی d اور b  کام فرق جو میرا بڑا بیٹامعیز اکثر کرتا ہے ۔ایسا نہیں کے کے وہ پڑھنے میں کمزور ہے ۔ماشااللہ سے 3rd  کلاس میں 4th آیا ہے ۔لیکن وہ ایک کام کرتا ہے وہ یہ کے اس کو مختلف چیزوں سے بنانا خاص طور پر گاڑی اور سیل سے چلنے والےکھیلونوں میں نئے نئے کام کرتا ہے ۔ اپنے خیالوں میں اکثر  گم رہتا ہے ۔

بات ہورہی تھی تارے زمین پر فلم کی اس میں جو اس مسلے پر بات ہوئی ہے اور ماں باپ کے رویوں بچے کی نفسیات کے اوپر بات ہوئی ہے ۔ کے اگر بچے کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کا کیا حال کیا جائے ۔ نہ کے اس کو آپ ڈائٹتے رہنے اور اس کو کم عقل کہے کر اس کو چب کررہ دیے

میں نے تو اس فلم سے بہت کچھ حاصل کیا ہے ۔اگر آپ نے یہ فلم نہیں دیکھی تو ضرور دیکھ اور آپ ماں باپ ہے تواُس نظر سے دیکھے کے آپ نے اپنے بچے کو کس طرح ڈیل کرنا ہے ۔ امید کرتا ہوں کے آپ کو یہ فلم ضرور پسند آئے گئی۔

عامرخان بہت اچھا کام کیا ہے ایک ایسی فلم بنائی ہے جس کی آج کل کے اس دور میں بہت ضرورت ہے اور اس نے اپنا پیسا لگایا ہے اگر یہ فلم  فلمی نظر سے دیکھی جائے تو یہ ایک فلاپ فلم بھی ہو سکتی ہے کیوں کے اس میں ہیرو اور ہیروین کے ناچ گانے نہیں ہیں ۔

ہمارے ہاں ابھی اس قسم کی فلم تو نہیں ہے نہ ہی ڈرامے آ رہے ہیں لیکن کافی لوگ کتاب اور بچوں کی ویب سائٹ پر کام کررہے ہیں جسے قدیر اور نعمان اور بہت سے لوگ بھی کام کررہے ہیں ۔

کمی ہے تو ٹی وی کے اوپر بچوں کے مسئلوں کو دیکھانے کی اور ان پر بات کرنے کی ۔اور بلاگ پر بچوں کے لئے لکھنے کی۔امید کرتا ہوں کے آپ سب لوگ اس پر غور ضرور کریں گے ۔

June 06, 2008 | بچوں کی کہانیاں | 4 تبصرے »

پچھلی »