محفوظات برائے April, 2008
اسلام علیکم دستو!!
ايک منٹ ﺍﷲ ﮐﯿﻠﮱ
دل وزبان ﺳﮯﮐﻬﻴﮯ
ﺳﺑﺣﺎﻦﺍﷲ
ﺍﻠﺤﻣﺪﺍﷲ
لا الہ الا اللہ.
اﷲ اكبر
استغفرﺍﷲ
ﻻﺍله اﷲ محمدرسول اﷲ
الهم صلےوسلم وبارك على سيدنا محمد
وعليه وصاحبه اجمعين
یہ باتیںاپنے دوستوںکو emailكم ازكم سات دوستوں كوفارورڈكرديں
نتيجہ١
چند لمحوںميں١پكى وجهہ سےهزاروں
لوگ رب عظيم کويادكرينگے۔
نتيجہ٢
چند لمحوںميں١پكى وجهہ سےهزاروںلوگ
درودپاك كاوردكرينگے۔
نتيجہ٣
چند لمحوںميںكم ازكم سات دوست اپكودعادينگےۛجس پر
فرشتےﺁمين اورانشاأﷲ كہتےہيں
زندگى
ميں اﷲكىطاقت كےكرشمےدﻴﻜﻬﻴﮯ
ﺁﭖ و٥سب كرسكينگےجوﺁﭖ چاهتے هيں۔
كيونكه اﷲپياركرنے والاہے
April 28, 2008 | دین اسلام | 3 تبصرے »
اسلام علیکم دوستو
یہ ٹپ ہمارے طلہ بھائی نے لکھی تھی لیکن اس میں کچھ میرا تجربہ بھی شامل ہے اس لے اس میں کچھ تبدیلی ہے۔
ونڈوز پر لینکس انسٹال کرنے(یعنیDaul installation) کے بعد آپریٹنگ سسٹم کی selection لینکس کے GRUB کے ذریعے کی جاتی ہے،لیکن جب لینکس کو uninstallکردیا جاتاہے یا لینکس پارٹیشن ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں تو بھی لینکس کا گریپ ختم نہیں ہوتا ، گریب ائرر میسج آتاہے،اوراس ائرر والے گریب سے آپ ونڈوز بھی بوٹ نہیں کرسکتے ،حالانکہ ونڈوز بدستور انسٹا ل ہوتی ہے ،ایسی صورت میں آپ کو ضرورت ہوتی ہے( MBR)ایم بی آ ر کو ری لوڈ کرنے کی۔ ایم بی آر ری لوڈ کرنے سےلینکس گریب اپنے ائرر میسج سمیت ختم ہوجاتا ہے اور آپکی ونڈوز خود بخود بوٹ ہوجاتی ہے۔
ونڈوز ایکس پی کے لیے درج زیل steps فالو کریں۔
۱:ایکس پی کی سی ڈی ،سی ڈی روم میں ڈالیں،
۲:انسٹا لیشن کی آپشن ونڈو آنے پر نئی انسٹالیشن کی بجائے ریکوری کے لیے کی بورڈ سے R پریس کریں،
۳: نئی آنے والی ونڈو میں 1 پریس کریں ( اگر ایک ہی ونڈوزتنصیب ہوتو،ورنہ جس کو ریکورکرنا ہے اسکا نمبر سیلکٹ کرلیں۔
4 اس کے بعد آپ سے ایڈمن کا پاس ورڈ پوچھے گا ۔اس کو ایڈمن کا پاس ورڈ دیں اور انٹر پرس کریں ۔
5 :fixmbr ٹائپ کریں اور انٹر ماردیں۔
6 آنے والے میسج میں y پریس کرکے انٹرماردیں،
۷: سسٹم ری بوٹ کر لیں۔
لو جی آپ کے ونڈوز کا ایم بی آر ری لوڈ ہوگیاہے،
ونڈوز 98 کی صورت میں سی ڈی سے کمانڈ پرامپٹ یعنی ڈوس میں سسٹم بوٹ کروا کر fdisk/mbr ٹائپ کر کے انٹر ماردیں ،اورسسٹم ری بوٹ کرلیں،
اب جتنے لینکس ڈسٹرو چاہےونڈوز پر انسٹال کریں اورلینکس سے مزے لینے کےبعد ان انسٹا ل کرنے کے بعداسی طریقے سے ایم بی ار ری لوڈ کرلیں۔
اور ہا ں اگر آپ پہلی لینکس کو ختم کرکے کوئی نئی لینکس کرنا چاہتے ہیں تو آپ وانڈز سے بوٹ ہو کر مندرجہ ذیل اسٹپ کریں
1 کنٹرول پینل میں جاے۔
2 کنٹرول پینل سے ایڈمن ٹول میں جائے ۔
کیمپوٹر management میں جائے
4 پھر اسٹوریج میں جائے
5 پھر ڈسک management میں جا کر ۔
جو پارٹیشن unknown نظر آرہی ہے اس کو فارمیٹ کردیں ۔
اس کے بعد پی سی کو بوٹ کریں - لیکن نئی لینکس کی سی ڈی ۔سی ڈی روم میں ضرور لگالیں ۔اور لینکس سی ڈی سے بوٹ کرلیں ۔ اور نئی لینکس کی انسٹالیشن کر لیں۔ تو ایم بی آر کا مسلہ نہیں ہوگا ۔
اور لینکس سسٹم بالکل ختم کرنا چاہتے ہیں تو اوپر والا طریقہ استعمال کرنا ہو گا
April 26, 2008 | لینکس | تبصرہ کریں »
کل اک چاند سی لڑکی کو دیکھا تو ہو گیا دل بے قابو
کہہ دیا سامنے جا کے پیار سے میں نے اس کو چندا
فوراُُ ١٠ روپے نوٹ تھما کے آگے سے وہ بولی
یہ تو بتلا دو کس مسجد کا ما نگ رہے ہو چندہ
(بیشکریہ وجدان بھائی)
April 26, 2008 | طنز و مزاح | تبصرہ کریں »
ال دل تم نے لکھ دیا لیکن
سب کا سب بے دھیان لکھا ہے
خط کے القاب پھر بھلا ڈالے
آج پھر مجھے بھائی جان لکھا ہے
ہم جیسے جو اس بات پر بھی خوش ہو جاتے ہیں
چلو بھائی کے ساتھ جان بھی تو لکھا ہے
(بیشکریہ وجدان بھائی)
April 26, 2008 | طنز و مزاح | 2 تبصرے »
جو گردن میں کالر تھا لر رہ گیا ہے
ٹماٹر کے تھیلے میں ٹر رہ گیا ہے
خدا جانے مرغا کدھر رہ گیا ہے
بغل میں تو بس اک پر رہ گیا ہے
سفر اب بڑا پر خطر ہو رہا ہے
کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے
(بیشکریہ وجدان بھائی)
April 26, 2008 | طنز و مزاح | تبصرہ کریں »
ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی ملاقاتوں کے بعد
ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی ملاقاتوں کے بعد
پھر بنیں گے آشنا کتنی مداراتوں کے بعد
کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار
خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد
تھے بہت ہی بےدردلمحےختمِ دردِ عشق کے
تھیں بہت بے مہر صبحیں مہرباں راتوں کے بعد
دل تو چاہا پر شکستِ دل نے مہلت ہی نہ دی
کچھ گلے شکوے بھی کر لیتے مناجاتوں کے بعد
ان سے جو کہنے گئے تھے فیض جاں صدقہ کيئے
ان کہی ہی رہ گئی وہ بات سب باتوں کے بعد
April 16, 2008 | شعر شاعری | 2 تبصرے »
یک شوہر کی نظر میں WIFE کے معنی کیا ہیں۔
W for without
I for information
F for fighting
E for every time
یعنی WIFE = without information fighting every time

لیکن ایک بیوی کی نظر میں WIFE کے معنی کیا ہیں۔
W for with
I for Idiot ٰ
F for FOR
E for ever
یعنی WIFE = with Idiot for ever
کیسا ہے دوستو؟؟؟؟؟
April 14, 2008 | طنز و مزاح | 2 تبصرے »