محفوظات برائے May, 2008
آج جو گنجا نظر آتا ہےسر اسکا کبھی گنجان تھا
بیگم نے کیا خاک اسے جو بنتا کبھی خاقان تھا
بچپن سے جوانی تلک وہ ماں کی آنکھ کا نور تھا
بعد شادی جوہوئی چشم کشا تو نورسارا کافور تھا
پہلے تھا گدھے کی اولاد اور پھر بنا گدھے کا باپ
اب کیا کہیے قسمت کو یونہی منظور تھا
ہاں! نظر آتی ہیں اب بھی بیگم سراپا تبسم اسے
ہوئی سراب زندگی اسکی جو متمنی تعبیرخواب تھا
ملتا تو ہم سے اب بھی ہے وہ بظاہر خلوص سے
ہے مگر ناپید اسکی طبعیت میں جوکبھی جوش تھا
اجی ہوش کے ناخن تو اس نے کب کے ہی کٹوا دیئے
صرف ‘جی بیگم’ جانتا ہے اب وہ جو کبھی جی دارتھا
دولہا بننا زندگی کا اک سنگ میل ہے، یہ اسے معلوم تھا
زندگی پھر سنگ کہ سنگ گزرے گی یہ مگر نا معلوم تھا
روٹھی بیوی کومیکے سے منالانے کے بعد، سرفراز!
خود کو چغد گردانتا ہے کچھ دن تلک جو شاداب تھا
May 27, 2008 | 1 | ایک تبصرہ »
پیارے بچوں! چوری کرنا بہت بری بات ہے۔ اس سے اللہ تعالٰی ناراض ہوتا ہے اور اللہ کے پیارے رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم بھی ناراض ہوتے ہیں، عام طور پر بچے ایک دوسرے کے قلم، کاپی، قاعدہ، کتاب چرا لیتے ہیں، بعض بچے گھر میں ماں باپ کی اجازت کے بغیر پیسے اٹھا کر چیز کھا لیتے ہیں، بعض بچے ٹھیلے والے کی نظروں سے بچا کر ٹھیلے سے چیزیں چرا لیتے ہیں۔ کسی کے گھر جاتے ہیں تو وہاں سے کوئی چیز اٹھا لیتے ہیں، لوگوں کے گھروں سے باہر صحن میں لگے درختوں سے پھل توڑ کر کھا لیتے ہیں، مسجد میں نماز پڑھنے جاتے ہیں تو اپنی ٹوٹی پھوٹی چپل چھوڑ آتے ہیں اور دوسرے بچے کی اچھی چپل پہن آتے ہیں اسی طرح کئی طریقوں سے دوسروں کی چیزیں اٹھا لیتے ہیں، بلا اجازت کھا پی لیتے ہیں اور اسے کوئی برائی بھی نہیں سمجھتے۔ جبکہ چوری کرنا حرام و گناہ ہے اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔
پیارے بچوں! چوری کرنا اس قدر برا کام ہے کہ اسلامی نے چور کے ہاتھ کاٹنے کا حکم فرمایا ہے اور چوری کرنے والے کو آخرت میں بھی ذلیل و رسوا کیا جائے گا بلکہ جو بچے چوری کرتے ہیں پکڑے جانے پر دنیا میں وہ ذلیل و رسوا ہوتے ہیں، انہیں مارا پیٹا جاتا ہے اور مدرسہ و اسکول سے نام بھی خارج کر دیا جاتا ہے۔ لٰہذا اچھی بچے کسی کی چیز بلا اجازت نہ لیتے ہیں اور نہ کھاتے ہیں لٰہذا ہمیں چوری سے بچنا چاہئے جیسا کہ چوری نہ کرو ہمارے پیارے آقاحضرت محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں۔
ولا تسرقوا ترجمہ: چوری مت کرو۔ ( مشکوٰۃ )
پیارے بچوں! چوری کرنا مسلمان کا کام نہیں۔ جب کوئی شخص چوری کرتا ہے تو اس کے دل سے ایمان کا نور نکل جاتا ہے چنانچہ چوری مومن کا کام نہیں ، نبیوں کے سردارہمارے پیارے آقاحضرت محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں چور جس وقت چوری کرتا ہے اس وقت وہ ( کامل ) مومن نہیں رہتا۔ ( بخاری و مسلم )
چوری کی سزا
پیارے بچوں! ملک عرب میں ایک عورت رہا کرتی تھی جس کا تعلق ایک بڑے گھرانے سے تھا اور اس کا نام فاطمہ تھا۔ ایک بار اس نے چوری کر ڈالی۔ پھر وہ گھبرا گئی کہ اب تو حکم قرآن کے مطابق میرا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا جیسا کہ
والسارق والسارقۃ فاقطوا ایدیھما جزآء بما کسبا نکالا من اللہ ط واللہ عزیز حکیم ( لا یحب اللہ المآئدۃ )
ترجمہ: اور جو مرد یا عورت چور ہو تو ان کا ہاتھ کاٹو ان کے کئے کا بدلہ اللہ عزوجل کی طرف سے سزا اور اللہ عزوجل غالب حکمت والا ہے۔ ( کنزالایمان )
چنانچہ اس عورت اور اس کے خاندان والوں نے چاہا کہ فاطمہ کسی طرح اس سزا سے بچ جائے تو انہوں نے مشورہ کیا اور صحابی رسول حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالٰی عنہ کو سفارشی بنا کر ہمارے پیارے آقاحضرت محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے پاس بھیجا۔ حضرت اسامہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے بمشکل سفارش کی تو پیارے حضور حضرت محمد مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے اظہار ناراضگی فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ تم سے پہلے لوگ اسی وجہ سے ہلاک ہوئے کہ جب ان میں کوئی شریف ( بڑا، عزت والا ) چوری کرتا ہے تو اسے چھوڑ دیتے اور جب کوئی غریب شخص چوری کرتا تو اس پر حد ( ہاتھ کاٹنا ) جاری کرتے۔ اللہ عزوجل کی قسم! اگر میرے عزیزوں میں سے کوئی ایسا کرتا تو میں اس کو بھی یہ سزا دیتا۔ ( بخاری و مسلم )
پیارے بچوں! دیکھا آپ نے ! چوری کرنے کی سزا کتنی سخت ہے۔ یہ دنیا کی سزا ہے آخرت میں اس سے بھی زیادہ ہولناک سزا دی جائے گی۔ لٰہذا اس گناہ کے قریب بھی نہ جائیے بلکہ جو بچے چوری کرتے ہیں، دوسروں کی چیزیں اٹھا کر استعمال کرتے ہیں ان سے بھی دور رہئے کہ کہیں ان کی دوستی کی وجہ سے آپ بھی چور نہ بن جائیں۔
لٰہذا چوری کے گناہ کے قریب بھی نا جائیے اگر کوئی بچہ چرائے مال میں آپ کو شریک بنائے یا ایسا مال آپ کو کھلانا چاہے تو ہرگز ان کے ساتھی نہ بنئے بلکہ ایسے چور بچوں سے دور رہئے۔
اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل! ہمیں چوری کے گناہ سے نفرت عطا فرما بلکہ ہر گناہ کی نحوست سے ہمیں محفوظ و مامون فرما اور اپنا پسندیدہ بندہ بنا۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم۔
May 10, 2008 | بچوں کی کہانیاں | ایک تبصرہ »
اسلام علیکم دوستو
آج آپ سب کے لے ایک ٹپ ہے کے رئیل پلیر کے ذریعے یو ٹیوب وڈیو ڈانلوڈ کریں سب سے پہلے آپ RealPlayer 11.0.0.183 Beta ڈانلوڈ کریں اس کے بعد یو ٹیوب کی ساٹت پر جا کر کوئی بھی اپنی پسند کی وڈیو پر کلک کر تو جب وڈیو چلے گی تو اس کی راٹت سائٹ پر ایک بٹن شو ہو گا اور آپ کو کہے گا کے اس وڈیو کو ڈانلوڈ کرنا تو اس کو کلک کر دیں وڈیو ڈانلوڈ ہو جاے گی اور یہ رئیل پلیر میں ہی چلےگی اس کے لے کو ئی اضافی سافٹ وئیر کی صرورت نہیں ۔
http://www.filehippo.com/download_realplayer/
May 10, 2008 | کمپیوٹنگ | تبصرہ کریں »
عائشہ نے بہت بے چينی سے ايک مرتبہ پھر گھڑی کو ديکھا اور نظريں گيٹ پر جماديں، اسکول لگنے ميں صرف 5 منٹ ہی رہ گئے تھے اور ابھی تک مومنہ کا دور دور تک پتہ نہ تھا، اسنے غصے سے مٹھياں بھينچيں اور مومنہ کے جلد آنے کی دعا کی ليکن۔۔۔۔۔۔5 منٹ بھی گزر گئے اور گھنٹی کی آواز پر وہ مُردہ قدموں سے اسمبلی گراونڈ کی طرف چل پڑی، آہ اب کيا ہوگا، اس کے ذہن ميں بار بار يہی سوال گونج رہا تھا۔
اسمبلی کے دوران بھی خالی الذہن کھڑی رہی، اس کے سامنے کل کا واقعہ گھوم رہا تھا۔
عائشہ۔۔۔پليز مجھے تم سے ايک کام ہے تفريح کے وقفے ميں مومنہ نے اس سے کہا تھا۔
کس قسم کا کام؟ وہ مسکرائي
تمہيں تو پتا ہے پچھلے ہفتے داد جان کي وفات کی وجہ سے ہميں گاؤں جانا پڑگيا تھا اس لئے کافی دن اسکول نہیں آسکی، ميں چاہ رہی تھی کہ آج تم حساب اور سائنس کی کاپی مجھے دے دو تاکہ ميں پچھلا کام اتار سکوں۔
اور عائشہ نے تھوڑی سی پس و پيش کے بعد جلدی واپس کرنے کی تاکيد کے ساتھ دونوں کاپياں اسے تھمادی تھيں اور آج مومنہ آئی ہی نہيں تھی، غصہ آنا تو فطری بات تھی، کل مومنہ آئے گی، تو خوب لڑوں گی اسنے فيصلہ کيا۔
السلام عليکم عائشہ يہ رہيں تمہاری کاپياں ۔۔۔۔۔ميں تو کل ہی اگلے دن مومنہ نے اس کی کاپياں اسے واپس کرتے ھوئے صفائی پيش کرنا چاہی ليکن اس نے مومنہ کی پوری بات سنے بغير ہی کاپياں جھپٹيں اور يہ جا اور وہ جا سننے کی بھی زحمت نہ کی۔
اب عائشہ نے کاپيوں کی جو حالت ديکھی تو اسے مزيد غصہ آيا، ان کا کوّر جگہ جگہ سے پھٹ چکا اور جلد اُکھڑ نے کے قريب تھی، ايک دو صفحات پر مٹی کے نشان بھی موجود تھے، نہ جانے يہ ميری کاپيون کے ساتھ کيا کيا کرتی رہی، ہونھہ آئندہ اسے کوئی چيز نہيں دوں گی، اس نے فيصلہ کيا۔
اسی وقت مومنہ دوبارہ اس کے پاس آئی عائشہ ميری بات سنو۔
بولو۔۔۔اس کے لہجے ميں سرد مہری تھی، اب ضرور کوئی بہانہ بنائے گی، اس نے سوچا۔
پرسوں شام کو ميں نے تمہاری کاپياں اپنے چھوٹے بھائی کو دی تھيں کہ تمہيں واپس کر آئے، وہ سائکل پر تمہاری طرف جارہا تھا کہ راستے ميں اس کا ايکسيڈنٹ ہوگيا اور بہت سی چوٹوں کے علاوہ اس کا داياں بازو بھی ٹوٹ گيا، امی تو ابھی تک گائوں سے نہيں آئی تھيں، اس لئے مجھے کل کی چھٹی کرنی پڑی، امی کل شام کو ہی پہنچی ہيں اس لئے ميں آج اسکول آئی ہوں، ان حالات ميں مجھے ذرا فرصت نہيں ملی کہ تمہاری کاپيوں کی حالت ہی درست کر ديتی ، پليز مجھے معاف کردو۔
عائشہ نے گہری نظروں سے اسکا جائزہ ليا اور کچھ کہے بغئير وہاں سےاٹھ آئی، پورا دن اس نے مومنہ سے کوئی بات نہيں کی حالانکہ اس سے اس کی بہت دوستی تھی۔
دن گزرتے گئے يہ واقعہ ماضی کی گرد ميں دب گيا، پھر يہ ہوا کہ بدلتے موسم نے جہاں اور بہت سے بچوں کو بيماري کا تحفہ ديا وہاں عائشہ کو بھی شديد بخار اور کھانسی نے آگھيرا، اس نے دو دن اسکول سے چھٹی کی، کڑوی کڑوی دوا پينی پڑی، تيسرے دن طبيعت سنبھلی تو امی نے اسکول بھيجا اور ايک دو دن ميں وہ پوری طرح صحت ياب ہوگئی۔
اس دن کلاس ميں مس نے اطلاع دی کہ پرسوں سائنس کا ٹيسٹ ہوگا تو ايک دم عائشہ کو ياد آيا بيماری کے دنوں ميں جو چھٹياں کيں تھيں تو سائنس کے کچھ نوٹس لکھنے رہ گئے تھے، اس کے چہرے پر پريشانی کے آثار ديکھ کر پاس بيٹھی مومنہ نے وجہ پوچھی۔
اس نے بتايا تو مومنہ نے بغير کچھ کہے اپنی سائنس کی کاپی نکال کر اسے دے دی۔
يہ لو تم اتنی سی بات پر پريشان ہو رہی تھيں، تسلی سے نوٹس اتارو، کل واپس کر دينا، ٹيسٹ تو پرسوں ہے نا۔
عائشہ نے ممنون نگاہوں سے اسے ديکھتے ہوئے کاپی بيگ ميں رکھ لی، عائشہ گھر پہنچی تو خالہ جان اپنے تين عد شرارتی بچوں سميت آئی ہوئی تھيں۔ عائشہ نے بستہ کمرے ميں رکھا اورخالہ جان سے گپ شپ کرنے لگی۔ جب کہ ان کے بچے اسد اور حمزہ کے ساتھ مل کر پورے گھر ميں اودھم مچا رہے تھے وہ تو شايد شام تک باتيں ہی کرتی رہتی اگر امی جان کھانے کے لئے آواز نہ ديتيں۔
اچھا امی جان ميں يونيفارم بدل کر آتی ہوں۔ يہ کہتے ہوئے وہ اپنے کمرے کی طرف بڑھی ليکن دروازے ميں ہی ٹھٹک گئی اررے يہ کيا کر رہے ہو تم لوگ وہ بچوں کو ديکھ کر چلائی جو کاغذ پھاڑ کر اس کے جہاز بنانے اور اڑانے ميں مصرورف تھے۔
باجی ديکھيں ميرا جہاز، مانی نے ايک جہاز لہرايا۔
يہ صفحے کہاں سے پھاڑ ے ہيں؟ يہ کہتے ہوئے وہ آگے بڑھی اور جيسے ہی کاپی پر نظر پڑی اس کی چيخ نکل گئی۔مومنہ کی کاپی پھر وہ ان کی طرف متوجہ ہوئي یہ کيا کيا ہے تم نے؟
يہ ميري کاپی نہيں تھئ ميری دوست کی تھی نکل جائو سب ميرے کمرے سے ۔۔، اور وہ پانچوں جلدی سے کھسک گئے۔ اف اب کيا کروں؟
اس نے آنسوئوں کو پونچھتے ہوئے سوچا۔ رات کو ڈرتے ڈرتے اس نے مومنہ کو فون کيا۔ مومنہ مجھے تم سے ايک بہت ضروری بات کہنا تھی۔ میں سن رہی ہوں دراصل کاپی کے متعلق ہے۔ کيا ابھی تک نوٹس مکمل نہيں ہوئے۔ اچھا ايسا کرنا کل اسکول لے آنا ہم دونوں مل کر لکھ ليں گے۔مومنہ اصل بات سے بے خبر بولتی چلی گئی۔ نہيں يہ بات نہیں ہےاسے بولنے ميں بہت دقت ہو رہی تھي۔ پھر کيا بات ہے ؟ عائشہ کے لہجے کو محسوس کرتے ہوئے وہ بھي سنجيدہ ہو گئی۔
وہ تمہاری ۔۔ميرے بھائی ۔۔بات پوری کرنے سے پہلے ہی وہ رو پڑی۔ عائشہ کيا ہو گيا ہے؟ کيوں رو رہی ہو۔ ؟ سوال نہيں آرہے توميں سمجھا دوں گی۔ مومنہ واقعی پريشان ہو گئی۔ اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اسے کيسے تسلی دے عائشہ کچھ تو بولونا۔۔۔ ميں تمہيں بعد میں بتاؤں گی بڑی مشکل سے يہ جملہ ادا کر کے اس نے فون بند کرديا۔ جب اسے اپنی کاپی کا يہ حشر نظر آئے گا تو اس کا کيا رد عمل ہوگا؟
عائشہ نے سوچا اور پھر تخيل کی نگاہ سے مومنہ کو بہت غصے ميں کہتے سنا۔
ميں نے تمہيں کاپی اس لئے تو نہيں دی تھی کہ چھوٹے بہن بھائيوں کے حوالے کر دو کہ لو جہاز بنا کر اڑاؤ۔ مجھے ميری کاپی چاہئے صحيح سلامت حالت ميں سمجھيں تم۔
اف عائشہ نے گھبرا کر سر جھٹکا ۔ آنسو تو تھم چکے تھے مگر انجانا سا خوف مسلسل موجود تھا۔ یا اللہ آپ تو جانتے ہيں نا کہ اس ميں ميرا قصور نہيں تھا ۔ پليز معاف کر ديں۔ اس نے صدق دل سے دعا مانگی ۔اسی وقت دروازہ کھلا اور مومنہ آندھی اور طوفان کی طرح اندر داخل ہوئی۔
کيا ہوا ہے ؟ اتنا کيوں رو رہی تھيں؟فون کيوں بند کر ديا تھا۔ اس نے ايک دم سے کئی سوال داغ ديئے اور عائشہ اسے ديکھ کر گھبرا گئی۔ پھر اس نے اسے بيٹھنے کے لئے کہا اور آہستہ آہستہ رک کر جھجکتے ہوئے ساری بات بتا دی اور پھر بولی مومنہ يقين کرو ميں بالکل سچ کہہ رہی ہوں ميرا کوئی قصور نہيں۔
اس کا خيال تھا کہ مومنہ بہت ناراض ہو گی۔ شايد غصے ميں اٹھ کر ہی چلی جائے ليکن جب اس نے اسے مسکراتے ديکھا تو حيران رہ گئی۔ بس اتنی سی بات۔ تھوڑے سے صفحے ہی پھٹے ہيں نا جِلد ہی ذرا ڈھيلی ہوئی ہے نا۔ اور عائشہ نے اثبات میں سر ہلا ديا۔ پھر ڈرتے ڈرتے پوچھا تم نے ميري بات کا يقين تو کر ليا ہے نا؟
عائشہ ميں نے اقوال زرّين کی کتاب ميں يہ پڑھا تھا کہ۔ ہر مسلمان کا يہ حق ہے کہ اس کا عذر قبول کيا جائے اور تم تو صرف مسلمان ہی نہیں ميری اتنی اچھی دوست بھی تو ہو۔
يہ کہتے ہوئے اس نے عائشہ کا ہاتھ تھام ليا۔ عائشہ کو کچھ دن پہلے کا کچھ اسی طرح کا واقعہ ياد آگيا اور اس نے سوچا کيا ميں نے اپنی مسلمان دوست کا يہ حق پہچانا تھا۔؟؟؟
بیشکریہ (ملیحہ شہربانو)
قدیر بھائی آپ اس کو اپنی بچوں کی ویب سائٹ پر بھی تحریر کر لیں۔ امید ہے آپ اس پر غور کریں گے ۔
May 05, 2008 | بچوں کی کہانیاں | 4 تبصرے »
پیارے بچو !!
آئیے آج فضول خرچی کے متعلق کچھ جانتے ہیں۔ !!
فضول خرچی ایک بُری عادت ہے۔ قرآن مجید میں فضول خرچی کرنے والوں کو شیطان کا بھائی اس لئے کہا گیا ہے کہ انسان فضول خرچی شیطان ہی کے کنے پر کرتا ہے۔ کیا آپ میں سے کوئی بچہ شیطان کا بھائی بننا پسند کرے گا ؟ آپ کبھی ایسا نہ چاہیں گے۔ اس لئے کہ ہم مسلمان ہیں اور اللہ تعالٰی نے شطان کو ملسمان کا کھلا دشمن قرار دیا ہے۔
بھلا فضول خرچی ہے کیا ؟ اپنی ضرورت اور حیثیت سے بڑھ کر خرچ کرنا فضول خرچی ہے۔ فضول خرچ ہمیشہ پریشان رہتا ہے۔ کبھی کبھی تو اسے قرض لیکر گزارا کرنا پڑتا ہے۔
اسلام ہمیں ہر کام میں درمیانہ راستہ اختیار کرنے کا حکم دیتا ہے۔ نہ تو فضول خرچ بنیں اور نہ ہی کنجوس۔ کنجوس وہ شخص ہوتا ہے جس کے پاس روپیہ پیسا تو ہو مگر وہ ضرورت پڑنے پر بھی نہ تو خود اپنی ذات پر خرچ کرے اور نہ ہی دوسرے ضرورت مندوں کی کوئی مدد کرے۔ ایسے شخص پر اللہ تعالٰی نے لعنت کی ہے۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم ہے کہ اپنے مال میں سے اللہ کی راہ میں خوب خرچ کرو۔ غریبوں اور محتاجوں کو صدقہ، خیرات اور زکوٰۃ دو۔ اس سے مال میں کمی نہیں ہوتی بلکہ اللہ اور برکت دیتا ہے۔
آپ نے دیکھا ہوگا بعض بچے مسجد میں وضو کرتے وقت ٹونٹی کھول کر بیٹھ جاتے ہیں اور وضو کرتے وقت بہت سا پانی بہا دیتے ہیں۔ یہ بھی فضول خرچی کی ایک قسم ہے۔ اسی طرح جو کام آپ کاغذ کے ایک صفحہ پر کر سکتے ہوں اُسے تین صفحوں پر کرنا بھی فضول خرچی ہے۔ غرض یہ کہ آپ کو ہر قسم کی فضول خرچی سے بچنا چاہئیے۔
May 05, 2008 | دین اسلام | تبصرہ کریں »