محفوظات برائے زمرہ 'طنز و مزاح'
ایک مقدمے میں بحث کے دوران دو وکیلوں نے آپس میں لڑنا شروع کر دیا
ایک بولا: “دنیا میں تم جیسا بیوقوف کوئی نہ ہو”گا۔
دوسرے نے طیش میں آکرکہا:”اور تم سے زیادہ احمق اور گھٹیا انسان کوئی نہ ہوگا”۔
یہ سن کر جج نے کہا:آرڈر۔آرڈر!”تمہیں معلوم نہیں کہ یہاں میں بھی موجود ہوں”۔
August 27, 2008 | طنز و مزاح | ایک تبصرہ »
ایک آدمی کہیں جارہا تھا اس کے ایک ہاتھہ میں کبوتر تھا دوسرے میں گلاس اور سر پر مٹکا تھا اسے راستے میں ایک لڑکی مل گیی جو راستہ بھول گیی تھی اس نے اسے کہا آو میں تمہیںراستہ بتا دوں
لڑکی بولی میں تمہارے ساتھہ نہیں جاوں گی کیوں کے تو مینوں چھیڑیں گا
آدمی بولا میں تجھے بھلا کیسے چھیڑ سکتا ہوں میرے ایک ہاتھہ میں کبوتر ہے اور دوسے میں گلاس اور سر پر مٹکا
لڑکی بولی تو فیر وی مینو ں چھیڑیں گا
وہ بولا کیسے
لڑکی بولی تومٹکے کو زمین پر رکھے گا اور کبوتر کو مٹکے میں ڈالے گا گلاس کو مٹکے پر رکھے گا اورفیر تو مینون چھیٹریں گا
)
)
)
)کیوں دوستو پسند آیا طریقہ بتایے گا ضرو
August 27, 2008 | طنز و مزاح | 2 تبصرے »
دنیا بری ہو سکتی ہے
مگر۔۔۔۔۔
مسٹرٹین پرسنٹ نہیں
لوگ بیوفا ہو سکتے ہے
مگر۔۔۔۔۔
مسٹرٹین پرسنٹ نہیں
حکومت خراب ہو سکتی ہے
مگر۔۔۔۔۔
مسٹرٹین پرسنٹ نہیں
امریکہ ظالم ہو سکتا ہے
مگر۔۔۔۔۔
مسٹرٹین پرسنٹ نہیں
انڈیا ہمارا دشمن ہو سکتا ہے
مگر۔۔۔۔۔
مسٹرٹین پرسنٹ نہیں
*
*
*
*
*
*
*
کُتّے کی دُم سیدھی ہو سکتی ہے
مگر۔۔۔۔۔
مسٹرٹین پرسنٹ نہیں
August 27, 2008 | طنز و مزاح | 3 تبصرے »
ماں: بیٹا صبحجلدی اٹھ جایا کرو دیکھو جو پرندے صبح جلدی گھر سے نکلتے ہیں انہیں کھانے کیلئے کیڑے مکوڑے مل جاتے ہیں
مُنا: جو کیڑے صبح جلدی اٹھتے ہیں انہیں یہ سزا بھی تو ملتی ہے
August 09, 2008 | طنز و مزاح | ایک تبصرہ »
ایک شخص پہاڑی راستے کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی ملاقات ایک چرواہے سے ہو گئ۔ اس نے چرواہے سے کہا کہ اگر میں تمہاری بھیڑوں کی تعداد ٹھیک بتا دوں تو مجھے انعام میں کیا دو گے؟ چرواہے نے جواب دیا، ایک بھیڑ۔
ٹھیک ہے، شخص نے کہا، تمہارے پاس دو سو پندرہ بھیڑیں ہیں۔
چرواہا حیران رہ گیا کیونکہ تعداد بالکل ٹھیک تھی، اس نے کہا بالکل صحیح۔
اس شخص نے ایک بھیڑ اٹھا کر اپنے کندھے پر ڈال لی اور جانے لگا۔
چرواہے نے کہا کہ اگر میں یہ بتا دوں کہ تم کون ہو تو کیا تم مجھے میری چیز واپس کر دو گے؟
آدمی نے کہا چلو ٹھیک ہے بتاؤ میں کون ہوں؟
چرواہا، تم بیوروکریٹ ہو!
اب حیران ہونے کی باری اس شخص کی تھی، اس نے پوچھا تمہیں کیسے معلوم ہوا؟
چرواہا بولا، بتاتا ہوں پہلے اپنے کندھے سے میرا کتا تو اتارو !
July 04, 2008 | طنز و مزاح | ایک تبصرہ »
جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے
میں نے نظروں کی طرح سر بھی جھکارکھاہے
برتنو! آج مرے سر پہ برستے کیوں ہو
میں نے تم کو توہمیشہ سے دُھلا رکھا ہے
پہلے بیلن نے بنایا تھا میرے سر پہ گومڑ
اور اب چمچے نے میرے گال سجا رکھا ہے
سارے کپڑے تو جلا ڈالے ہیں بیگم نے
تن چھپانے کو بنیان پھٹا رکھا ہے
وہی دنیا میں مقدر کا سکندر ٹھہرا
جس نے خود کو ابھی شادی سے بچا رکھا ہے
پی جا اس مار کی تلخی کو بھی ہنس کر یونہی
مار کھانے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے
July 03, 2008 | طنز و مزاح | 2 تبصرے »
کل اک چاند سی لڑکی کو دیکھا تو ہو گیا دل بے قابو
کہہ دیا سامنے جا کے پیار سے میں نے اس کو چندا
فوراُُ ١٠ روپے نوٹ تھما کے آگے سے وہ بولی
یہ تو بتلا دو کس مسجد کا ما نگ رہے ہو چندہ
(بیشکریہ وجدان بھائی)
April 26, 2008 | طنز و مزاح | تبصرہ کریں »
ال دل تم نے لکھ دیا لیکن
سب کا سب بے دھیان لکھا ہے
خط کے القاب پھر بھلا ڈالے
آج پھر مجھے بھائی جان لکھا ہے
ہم جیسے جو اس بات پر بھی خوش ہو جاتے ہیں
چلو بھائی کے ساتھ جان بھی تو لکھا ہے
(بیشکریہ وجدان بھائی)
April 26, 2008 | طنز و مزاح | 2 تبصرے »
جو گردن میں کالر تھا لر رہ گیا ہے
ٹماٹر کے تھیلے میں ٹر رہ گیا ہے
خدا جانے مرغا کدھر رہ گیا ہے
بغل میں تو بس اک پر رہ گیا ہے
سفر اب بڑا پر خطر ہو رہا ہے
کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے
(بیشکریہ وجدان بھائی)
April 26, 2008 | طنز و مزاح | تبصرہ کریں »
پچھلی »