اسلام علیکم دوستو!!!
جناب اب جب کے ۸ دن رہے گے ہیں تو ابنٹو 8.10 اور کے بنٹو 8.10 کے آنے میں تو ان لو گو !! نے فری سی ڈی دینے کا کام شروع کر دیا ہے ۔فورا درج ذیل پتے پر جائیں اور اپنی پسند کی سی ڈی آڈر کر یں ۔
جلدی کہیں دیر نہ ہو جائے ۔
https://shipit.kubuntu.org/?loggingout=1
https://shipit.ubuntu.com/login
October 22, 2008 | لینکس | 2 تبصرے »
اسلام علیکم دوستو
یہ ٹپ ہمارے طلہ بھائی نے لکھی تھی لیکن اس میں کچھ میرا تجربہ بھی شامل ہے اس لے اس میں کچھ تبدیلی ہے۔
ونڈوز پر لینکس انسٹال کرنے(یعنیDaul installation) کے بعد آپریٹنگ سسٹم کی selection لینکس کے GRUB کے ذریعے کی جاتی ہے،لیکن جب لینکس کو uninstallکردیا جاتاہے یا لینکس پارٹیشن ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں تو بھی لینکس کا گریپ ختم نہیں ہوتا ، گریب ائرر میسج آتاہے،اوراس ائرر والے گریب سے آپ ونڈوز بھی بوٹ نہیں کرسکتے ،حالانکہ ونڈوز بدستور انسٹا ل ہوتی ہے ،ایسی صورت میں آپ کو ضرورت ہوتی ہے( MBR)ایم بی آ ر کو ری لوڈ کرنے کی۔ ایم بی آر ری لوڈ کرنے سےلینکس گریب اپنے ائرر میسج سمیت ختم ہوجاتا ہے اور آپکی ونڈوز خود بخود بوٹ ہوجاتی ہے۔
ونڈوز ایکس پی کے لیے درج زیل steps فالو کریں۔
۱:ایکس پی کی سی ڈی ،سی ڈی روم میں ڈالیں،
۲:انسٹا لیشن کی آپشن ونڈو آنے پر نئی انسٹالیشن کی بجائے ریکوری کے لیے کی بورڈ سے R پریس کریں،
۳: نئی آنے والی ونڈو میں 1 پریس کریں ( اگر ایک ہی ونڈوزتنصیب ہوتو،ورنہ جس کو ریکورکرنا ہے اسکا نمبر سیلکٹ کرلیں۔
4 اس کے بعد آپ سے ایڈمن کا پاس ورڈ پوچھے گا ۔اس کو ایڈمن کا پاس ورڈ دیں اور انٹر پرس کریں ۔
5 :fixmbr ٹائپ کریں اور انٹر ماردیں۔
6 آنے والے میسج میں y پریس کرکے انٹرماردیں،
۷: سسٹم ری بوٹ کر لیں۔
لو جی آپ کے ونڈوز کا ایم بی آر ری لوڈ ہوگیاہے،
ونڈوز 98 کی صورت میں سی ڈی سے کمانڈ پرامپٹ یعنی ڈوس میں سسٹم بوٹ کروا کر fdisk/mbr ٹائپ کر کے انٹر ماردیں ،اورسسٹم ری بوٹ کرلیں،
اب جتنے لینکس ڈسٹرو چاہےونڈوز پر انسٹال کریں اورلینکس سے مزے لینے کےبعد ان انسٹا ل کرنے کے بعداسی طریقے سے ایم بی ار ری لوڈ کرلیں۔
اور ہا ں اگر آپ پہلی لینکس کو ختم کرکے کوئی نئی لینکس کرنا چاہتے ہیں تو آپ وانڈز سے بوٹ ہو کر مندرجہ ذیل اسٹپ کریں
1 کنٹرول پینل میں جاے۔
2 کنٹرول پینل سے ایڈمن ٹول میں جائے ۔
کیمپوٹر management میں جائے
4 پھر اسٹوریج میں جائے
5 پھر ڈسک management میں جا کر ۔
جو پارٹیشن unknown نظر آرہی ہے اس کو فارمیٹ کردیں ۔
اس کے بعد پی سی کو بوٹ کریں - لیکن نئی لینکس کی سی ڈی ۔سی ڈی روم میں ضرور لگالیں ۔اور لینکس سی ڈی سے بوٹ کرلیں ۔ اور نئی لینکس کی انسٹالیشن کر لیں۔ تو ایم بی آر کا مسلہ نہیں ہوگا ۔
اور لینکس سسٹم بالکل ختم کرنا چاہتے ہیں تو اوپر والا طریقہ استعمال کرنا ہو گا
April 26, 2008 | لینکس | تبصرہ کریں »
میرے لینکس میں استاد اور دو ست جناب محمد علی مکی صاحب نے لینکس کی سلیکس (slax) ڈسٹریبیوشن کا ایک خصوصی ورژن تیار کیا ہے جس میں اردو کی بورڈ، اردو فونٹس اور کچھ ضروری اردو اطلاقیے شامل ہیں۔ اس کی تفصیل جاننے کے لیے اس ربط پر کلک کریں۔
اﷲ ان کو اور کامیاب کرے ۔
January 07, 2008 | لینکس | 2 تبصرے »
بسم اللہ الرحمن الرحیم
لینکس کا ماحول یقیناً ونڈوز سے کافی مختلف ہے.. ونڈوز میں آپ کچھ بھی حذف کردیں آپ کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے.. جبکہ لینکس میں معاملہ کچھ مختلف ہے.. لینکس میں آپ ایسا نہیں کرسکتے جب تک کہ آپ ‘روٹ’ نہ ہوں.. اور جنہیں ‘روٹ’ کا نہیں پتہ انہیں بتاتا چلوں کہ یہ وہ خیالی آدمی ہے جس کا یونکس سسٹمز پر پورا قبضہ اور کنٹرول ہے.. یعنی یہ بادشاہ آدمی ہے.. جب چاہے جو چاہے کرڈالے اسے کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے..
تو جناب اگر آپ ‘روٹ’ نہیں ہیں تو آپ ‘ہوم’ ڈائریکٹری سے باہر صرف یوزر ہی ہیں مالک قطعی نہیں.. یعنی آپ صرف مال مواد دیکھ کر خوش ہوسکتے ہیں انہیں بدلنے یا حذف کرنے کا اختیار آپ کو بالکل بھی نہیں ہے.. اگر آپ ہر چیز کے مالک بننا چاہتے ہیں تو آپ کو بطور روٹ لاگ ان کرنا ہوگا.. بعض لینکس سسٹمز میں روٹ کا اکاؤنٹ بند ہوتا ہے جسے خود کھولنا پڑتا ہے.. جس پر ہم بعد میں سورج کی روشنی ڈالیں گے..
لیکن بہر صورت اگر آپ کو سسٹم کی فائلوں میں کچھ تبدیلیاں کرنی ہیں تو آپ کو لاگ آؤٹ کر کے اور سارا کام دھندا روک کے دوبارہ بطور روٹ لاگ ان کرنا ہوگا چاہے یہ کام کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو.. اس عمل سے بعض اوقات کافی کوفت ہوتی ہے.. لیکن ہم یہاں اس کا حل پیش کرنے جارہے ہیں.. اگرچہ یہ طریقہ ابنٹو کے لئے لکھا گیا ہے مگر اسے عریبین لینکس پر بھی کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تقریباً ہر ڈسٹرو کے لئے مفید ہے..
اگر آپ ابنٹو جو گنوم (Gnome) پر مبنی ہے استعمال کر رہے ہیں تو اپنے کیبورڈ سے Alt-F2 دبائیں اس سے رن کمانڈ کا ڈائیلاگ ظاہر ہوگا اس میں یہ لکھیں:
کوڈ: تمام منتخب کیجیے
gksudo nautilus
اگر آپ کے بنٹو جو کے ڈی ای (KDE) پر مبنی ہے استعمال کر رہے ہیں تو اپنے کیبورڈ سے Alt-F2 دبائیں اور ظاہر ہونے والے ڈائیلاگ میں یہ لکھیں:
کوڈ: تمام منتخب کیجیے
kdesu konqueror
اگر آپ ایکس ابنٹو جو ایکس فیس (XFCE) پر مبنی ہے استعمال کر رہے ہیں تو اپنے کیبورڈ سے Alt-F2 دبائین اور ظاہر ہونے والے ڈائیلاگ میں یہ لکھیں:
کوڈ: تمام منتخب کیجیے
gksudo thunar
اس کے فوراً بعد ہی آپ سے پاس ورڈ طلب کیا جائے گا چنانچہ آپ اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ لکھ دیں… لیکن سوال یہ ہے کہ اس عمل سے ہوگا کیا..؟؟
تو جناب ہوگا یہ کہ اس سے فوراً ہی ایک ونڈو کھل جائے گی جسے بجا طور پر ہم ‘روٹ کی ونڈو’ کہہ سکتے ہیں.. اب آپ اس ونڈو میں روٹ کے تمام تر حقوق رکھتے ہیں اور اس ونڈو میں رہتے ہوئے آپ جو بھی کریں گے آپ کو قطعی نہیں روکا جائے گا.. اور جیسے ہی آپ نے یہ ونڈو بند کی آپ واپس اپنی سابقہ حیثیت میں واپس آجائیں گے…
اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو کسی قسم کی تبدیلی کرنے کے لئے اپنا سارا کام چھوڑ کر دوبارہ سے بطور ‘روٹ’ لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں ہے.. آپ فوراً ہی اپنے اکاؤنٹ میں رہتے ہوئے روٹ بن جاتے ہیں اور دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوفت سے بچ جاتے ہیں۔۔
دعا گو
اکرام ا لحق صدیقی
January 04, 2008 | لینکس | تبصرہ کریں »
اسلام علیکم دوستو
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مسلمانوں کا لینکس۔ ہے تو بڑی ہی عجیب سی بات کہ آپریٹنگ سسٹم کا نام مذہب کی بینیاد پر۔ مگر سکرین شاٹس ضرور دیکھیں
http://distrowatch.com/table.php?distribution=ubuntume
http://www.ubuntume.com/screenshots
لیکن آپ کے پاس اگر ابنٹو کا درج ذیل کوئی ورژن ہے
ابنٹو (7.10) (7.04), اور (6.10) تو آپ اس کو مسلم ابنٹو میں تبدیل کر سکتے ہیں اس کے لیے درج ذیل رابط دیکھے
http://www.ubuntume.com/installation
دعا گو
اکرام ا لحق صدیقی
January 04, 2008 | لینکس | تبصرہ کریں »