محفوظات برائے زمرہ 'کمپیوٹنگ'
اسلام علیکم دوستو
آج آپ سب کے لے ایک ٹپ ہے کے رئیل پلیر کے ذریعے یو ٹیوب وڈیو ڈانلوڈ کریں سب سے پہلے آپ RealPlayer 11.0.0.183 Beta ڈانلوڈ کریں اس کے بعد یو ٹیوب کی ساٹت پر جا کر کوئی بھی اپنی پسند کی وڈیو پر کلک کر تو جب وڈیو چلے گی تو اس کی راٹت سائٹ پر ایک بٹن شو ہو گا اور آپ کو کہے گا کے اس وڈیو کو ڈانلوڈ کرنا تو اس کو کلک کر دیں وڈیو ڈانلوڈ ہو جاے گی اور یہ رئیل پلیر میں ہی چلےگی اس کے لے کو ئی اضافی سافٹ وئیر کی صرورت نہیں ۔
http://www.filehippo.com/download_realplayer/
May 10, 2008 | کمپیوٹنگ | تبصرہ کریں »
اسلام علیکم دوستوں
اس سے پہلے میں نے کافی کچھ تحریر کردیا تھا جس کی مدد سے آپ اپنا بلاگ بنا سکتے ہیں آج میں ایک ایسی کام کی بات لے کر آیا ہو ں جو ہر بلاگر کو معلوم ہونی چائیے وہ یہ کے آپ اپنے بلاگ کام بیک اپ کیسے بنا سکتے ہیں کیوں کہ اکثرایسا ہوتا ہے کے کس بھی سائٹ پر بلاگ بنایا اور سال بعد اگر وہ سائٹ بند ہو جائے یا پھر جس ویب سرور پرآپ نے اپنا بلاگ رکھا ہو ا ہےاس میں کو خرابی ہو جائے تو آپ کی تو ساری محنت ختم ہو جاتی ہے اور بلاگ کو نئے سرے سے لکھنا پڑھتا ہے جو کے ایک بہت ہی مشکل کام ہے آئیں آج اس پر بات کرتے ہیں پہلی بات یہ ہے کے اس بیک اپ کے ذریعے آپ صرف اپنی تحاریر کا بیک اپ بناسکتے ہیں
سب سے پہلے لاک ان ہو کر ایڈمن میں جائیں۔
پھر Mange پر جائیں اور اس کے سب مینو Export میں جائیں ۔
جیسا کے تصویر میں نظر آرہا ہے ۔
کے نیچے باکس میں سے کسی خاص یوزر یا پھر تمام (All) کو منتحب کریں
پھر Download Export File>> کے بٹن پر کلک کر دیں
اب آگے فائل کو اپنے سسٹم میں سیو کریں جو کہ فائل نام کے بعد اس کی ایکسٹنشن .xmlہو گی
اس طرح آپ کا بیک اپ بن جائے گا۔
نوٹ: بیک اپ بننے کے بعد اصل پوسٹ و کمنٹ بلاگ پر موجود رہیں گی
ڈانلوڈ کے بعد فائل اس طرح ہو گی جیسا کے تصویر میں نظر آرہا ہے
اس کے بعد آپ اپنے نئے بلاگ میں لاگ ان ہو جائے اور اس کے بعد ایڈمن میں جائیں۔
پھر Mange پر جائیں اور اس کے سب مینو import میں جائے اس میں آپ دیکھے گے کے مختلف بلاگ سائٹ یا بلاگ کے سوفٹ وئیر کے بارے میں لکھا ہوا ہوتا ۔اس میں آپ سلیکٹ کرتے ہیں کے آپ نے کہاں سے import کرنا ہے کیوں کے میں نے اپنادوسرا بلاگ ورڈپریس ڈاٹ پی کے پر بنایا ہے اس لے میں نے سب نیچے ورڈپریس پر کلک کیا ہے
جیسا کے تصویر میں نظر آرہا ہے

اس کے بعد آپ browes میں جا کر اپنے کمپیوٹر سے فائل کو اپلوڈ کر لے جو آپ نے پہلے ڈانلوڈ کی تھی ۔
اس کے بعد آپ submit پر کلک کردیں تو وہ آپ کی ساری تحایریں آپ کے نئے بلاگ پر دیکھائے گا ۔
جیسا کے تصویر میں نظر آرہا ہے
یہ میرے بلاگ کی import کرنے سے پہلے کی سکرین ہے
یہ میرے بلاگ کی import کرنے کے بعد کی سکرین ہے
امید کرتا ہوں آپ سب دوستوں کو یہ تحریر بہت مدد دے گی ۔
کوئی سوال ہو تو بلاگ پر پوچھ سکتے ہیں ۔ابھی سلسلہ جاری ہے اور اس کے لے پڑھتے رہیں
اکرام کی ڈائیری
(جاری ہے )
February 21, 2008 | کمپیوٹنگ | تبصرہ کریں »
اسلام علیکم دوستوں
اس سے پہلے میں نے اپنے ان تجربات کا ذکر کیا تھا جو ہر نئے آنے والے کے ساتھ ہو تے ہیں ۔
آپ اُس سے پریشان نہ ہو گا۔ تو آئیے چلتے ہیں اردو ٹیک پر بلاگ بنانے کی طرف کے وہ کس طرح بنایا جاتا ہے اور اُس کو کس طرح میری یا محب بھائی کے بلاگ جیسی شکل کس طرح دی جاسکتی ۔
سب پہلے تو آپ اردو ٹیک پر جاکراپنا بلاگ کے لیے Create a new blog جاکر کلک کریں اور اپنی پسند کا کوئی ڈومین /لاگ ان بنالیے۔ آپ کو اردوٹیک کی طرف سے ایک میل موصول ہو گی جس میں آپ کے بلاگ کا لنک اور ایڈمن پینل کا لنک اور یوزر نیم اور پاس وڈر ہو گا
بلاگ کے ایڈمن پینل میں مندرجہ ذیل مینو ہوتے ہیں جو آپ کے سامنے ہیں
Dashboard، Write، Manage، Comments، Blogroll، Presentation، Plugins، Users، Options
ہوں گےآئے ان کو ہم ترتیب سے دیکھتے ہیں۔
Dashboard
اس میں کافی کچھ ہوتا ہے مگر اسکا تمام کام آگے باقی مینوز میں سے کریں گے
Write
رائٹ میں اپنی تحریریں(موضوعات یا صفات) لکھ اور شائع کر سکتے ہیں۔’
Manage
مینج میں تمام پوسٹ کا ریکارڈ ہوتا ہے ان کی تاریخ بدل سکتے ہیں،موضوع بدل سکتے ہیں، ترمیم کر سکتے ہیں یا پھر سرے سے تحریروں کو ختم کر سکتے ہیں۔
Comments
کمنٹس سے تبصروں کو ترمیم، شائع، تبصرہ کرنے والے کی انفارمیشن اور تبصروں کو ریموو کر سکتے ہیں
Blogroll
بلاگ رول میں ویب سائٹس کے لنکس، بلاگز کے لنکس اور فورمز کے لنکس جو کہ سائیڈ بار میں نظر آتے ہیں وہ دے سکتے ہیں اور ختم بھی کر سکتے ہیں
Presentation
Themes
(پریزنٹیشن)تھیم میں آپ تھیم تبدیل کر سکتے ہیں۔ جو تھیم موجود ہوں گی ان سب کی تصویریں سامنے ہوں گی جو بھی لگانا ہو اس پر صرف کلک کر دینی ہے ۔
Widgets
میں سائیڈ بار کی سیٹنگ ہے اس میں اپنی مرضی سے سائیڈ بار بنائی جا سکتی ہیں
Theme Editor
تھیم ایڈیٹر سے تھیم میں لائیو تبدیلی ممکن ہے۔ مگر اس کا استعمال کرنے سے پہلے آپ کو اس کا بیک اپ بنا لیں تو بہتر ہے تاکہ غلطی کی صورت میں اصل کوڈنگ واپس کاپی کرکے تھیم کو بگڑنے سے بچا لیں
Plugins
پلگ ان انسٹال کرنے کے لئے (مثلا سمالیز کا پلگ ان ، حالیہ آراء کا پلگ ان ) وغیرہ وغیرہ
پلگ ان وہ چیز ہوتی ہے جو کہ ہمارا بلاک اگر کسی چیز کو سپورٹ نہیں کرتا تو اس کو سپورٹ کرانے کے لئے جو ایڈ کیا جائے گا وہ پلگ ان ہو گا
Users
یوزر رجسٹر کرنا، نام کی تبدیلی، پروفائل کی تیاری اور پاسورڈ یا پھر ای میل وغیرہ بدلنے کے لئے
Options
اس میں بلاگ کا نام بلاگ کی دوسری لائن کی انٹری وغیرہ دینے کے لئے (نام کی دوسری لائن کسی کسی تھیم میں نظر آتی ہے )
ان سب باتوں کی وضاحت اسکرین شارٹ میں ہوگی اب ہم ان کو قدم با قدم دیکھتے ہیں ۔
تو جناب جب آپ بلاگ والے لنک پر کلک کرتے ہیں تو آپ کو اپنا بلاگ کچھ اس طرح نظر آئے گا ۔
یعنی نیلا نیلا سا ۔اس کو دیکھ کر پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں آپ نے ابھی اپنے بلاگ کا میک اپ کرنا ہے ۔تو آئیں چلتے ہیں ایڈمن پینل کی طرف۔
ایڈمن پینل والے لنک پر کلک کرتے ہیں تو ۔کچھ اس طرح نظر آئے گا ۔جیسا کے تصویر میں دیکھایا گیا ہے یوزر نیم اور پاس وڈر دے کر اندر دخل ہو جاے اور شروع کرتے ہیں میک اپ اپنے بلاگ کا
آپ ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو جاے تو اس قسم کی سکرین نظر آئے گی ۔ اس کو ڈیش بورڈ کہتے ہیں اس میں ہی جا کر آپ اپنے بلاگ کو اپنی پسند کے حساب سے ترتیب دیتے ہیں۔اور اس کو عام طور پر ایڈمن پینل بھی کہتے ہیں۔
اس پینل کے اگر آپ دائیں طرف جاے تو آپ کو سٹوریچ اسپس ۱۰ ایم بی نظر آئیگی جو اصل میں فائل اپلوڈ کرنے کی اسپس ہے جس سے ہم دھوکا کھا گئے
اور یہ سمجھے کے اسپس ہی ۱۰ ایم بی مل رہی ہے ۔
تو سب سے پہلے آتے ہیں Presentation کے مینو میں اس میں آپ اپنی پسند کا تھیم چن سکتے ہیں اور نیلا نیلا جو پہلے آپ کے بلاگ میں نظر آرہا تھا وہ ختم ہو جائے گا آپ اس کو محب ، راہبر یا میرے بلاگ جیسا بلاگ نظر آئے گا ۔۔جیسا کے تصویر میں دیکھایا گیا ہے

اُس کے بعد آتے ہیں ہم manage مینو میں اس مینو میں ہی آپ نے اپنے بلاگ کا فل میک اپ کرنا ہے یعنی بلاگ کی ساری ترتیب ایسی میں ہو گی۔اس میں درج ذیل سب مینو ہیں۔
۱ post کا سب مینو
۲ pages کا سب مینو
۳ uploads کا سب مینو
۴ category کا سب مینو
۵ import کا سب مینو
6 export کا سب مینو
post کے سب مینو ہم جو بھی پوسٹ بلاگ پر کرتے ہیں اس کی تاریخ اور باقی ساری ترمیم اس میں کرتے ہیں اور پوسٹ کو اپنے بلاگ سے ختم بھی کرسکتے ہیں۔
pages کے سب مینو میں پہلے سے about کے نام سے ایک page ہوتا ہے اس کو ایڈیٹ میں جاکر تعارف سے بدل دیں ۔اس میں آپ اور بھی صفحے بناسکتے ہیں ۔
uploads کا سب مینو اس میں آپ فائل کو اپلوڈ کرتے ہیں

۴ category کا سب مینو اس میں آپ اپنے بلاگ کی category جس کو اردو میں زمرہ جات کہتے ہیں ۔اس میں ہی اصل سارہ کام ہو تا ہے آپ اپنے بلاگ میں کون کون سے موضوع پر بات کریں گے ۔اور ہاں ایکبات یہ کے یہ ایک ہی دفعہ کرنے والا کام نہیں ہے اس میں جب آپ جب چائیے تو کمی یا ذیادہ کر سکتے ہیں ۔
اور ہا ں ایک خاص بات جس جس category میں آپ پوسٹ لکھے گے وہ بلاگ پر نظر آئیگی ۔لہذا پرشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے اگر آپ کو category نظر نہیں آ رہی وہ بن تو جاتی پر نظر اُس وقت بلاگ پر آتی ہے جب اُس میں آپ کیسی پوسٹ کو پوسٹ کرتے ہیں ۔
ابھی تک دوستوں اتنا ہی باقی اگلی قسط میں تحریر کرونگا ۔
اُس کے لیے پڑھتے رہیں اکرام کی ڈائیری
(جاری ہے )
February 12, 2008 | کمپیوٹنگ | 6 تبصرے »
اسلام علیکم دوستوں
جناب جہاں تک بلاگ یا اردو بلاگنگ کی بات ہے تو سچ پوچئےمجھ تو نومبر 2007 سے پہلےکچھ بھی پتانہیں تھا کے یہ کیا بلا ہے یہ تو کمپیوٹنگ کے شمارے میں محب کا مضمبون پڑا تو اس طرف آنا ہوا ۔اس پہلےکبھی کبھی شاکر یا مکی بھائی کا بلاگ پر جانا ہوتاتھا لیکن اپنا بلاگ بنانے کے بارے میں کبھی سوچ ہی نہیں کیونکہ اس وجہ یہ تھی کے بلاگنگ اور بلاگ بنانے کے بارے میں معلومات ہی نہیں تھی کے اس کو بناتے کیسے ہیں اور یہ کیا چیز ہے جو معلومات محب بھائی(فاروق ظفر) کے مضمبون سے ملی۔اس مضمبون میں ایک ایسی بات تھی جس نے ایک دم مجھے کلک کیا وہ یہ کے ”گوگل بلاگر“ جو اس وقت شاید بلاگنگ کا سب سے بڑا مرکز ہے کہ مطابق ” بلاگ آپ کی ذاتی ڈائری ہے، آپ کے دن بھر کی مصروفیت کی ڈائری، ایک جگہ جہاں آپ رابطے پیدا کرتے ہیں، ایک ماخذجہاں سے اہم ترین خبریں نکلتی ہیں، روابط کا ذخیرہ اور آپ کے ذاتی خیالات ۔“ وغیرہ وغیرہ
جیسے آپ عام ڈائیری لکھتے ہیں اس طرح بلاگ بھی ایک ڈائیری ہے آپ کی جو آپ نیٹ پر لکھتے ہیں اور لوگ اس کو پڑھتے ہیں اور رائے دیتے ہیں۔
تو جناب فورمز پر توہم لکھتے ہی تھے اور ڈائیری لکھنے کی تو پرانی عادت تھی ہماری سو ہم نے سوچا کیوں نہ نیٹ پر بھی یہ کام شروع کیا جائے ۔
دوسرے دن ہی آفس میں فارغ وقت میں بلاگ بنانا شروع کیا سب سے پہلے جی میل کے ذریعےگوگل کے بلاگر پر بلاگ بنایا ۔ لیکن یہ کیا یہ تو شاکر اور مکی جیسا نہیں نہ کوئی تھیم نہ کوئی اردو لکھ سکتے ہیں ۔برحال کام شروع کردیا ایک ادھی پوسٹ بھی لکھی لیکن اردو کی سپورٹ اتنی اچھی نہیں تھی ۔
پھر اردو ٹیک پر بلاگ بنایا یہاں پر بھی یہ ہی کام کے ایک نیلا ٹائیٹل نظر آرہا ہے اور لکھ آرہا ہے "اکرام کا بلاگ" پر جناب نہ تو یہ محب جیسا ہے نہ راہبر جیسا اور اگر ایڈمن پینل میں جاے تو اس کا بھی کچھ اتاپتا نہیں۔ اور بائیں جانب ۱۰ ایم بی اسپس دیکھ کر دل بہت کھٹا ہوا یہ کیا۔ یہ تو کہتے ہیں لامحدد اسپس اور اب ۱۰ ایم بی ظلم ہے بھئی ظلم ۔ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔یہاں کچھ مزا نہ آیا
اور پھر بلاگ بنایا میں نے ورڈپریس پی-کے پر لو جناب یہاں پر بھی وہی حال ہے ایک نیلا ٹائیٹل نظر آرہا ہے اور لکھ آرہا ہے "اکرام کا بلاگ" باقی وہی اردو ٹیک والا کام نہ کوئی تھیم نہ کوئی اردو لکھنے کانظام اور اسپس وہی ۱۰ ایم بی ظلم ہے بھئی ظلم۔
پھر ہم نے بنایا بلاگ اردو بلاگ پر یہاں تو کہانی ہی کچھ اور تھی جناب اور بلاگ بنائے اور پوسٹ لکھے اور پھر یہ ايڈيڑصاحب کو منظوری کے لیے بھیجی جاتی ہیں۸ سے بارہ گھنٹے کی بعد شائع ہوجاتی ۔یہ ایک نیا ظلم ہو ہمارے ساتھ اور سوچا کیوں نہ شاکر کی طرح بلاگ بناتے ہیں لیکن پہلے فری ہوسٹ پر بنایا جائے ۔
پھرہم نے دیکھا شاکر کا بلاگ اُس کے بلاگ میں ورڈپریس کی انسٹالیشن کے بارے میں پڑھا اور کمیپوٹنگ کےمئی کے شمارے میں ورڈپریس کے بارے معلومات تھی اس کو پڑھا اور پھر کوشیش شروع کر دی کسی فری ہوسٹ پر بلاگ بنانے کی پر جناب یہ کام اتنا آسان نہیں ۔
کہیں تو ڈیٹابیس کاچکر کہیں اپلوڈنگ کا اور ایف ٹی پی کا چکر اور انھیں چکروں سے چکررہا کر ہم نے سر میز پر رکھا دیا اور توبہ کی بلاگ بنانے سے اور بلاگنگ سے۔
اور گھڑی میں وقت دیکھا چھٹی کاہو گیا اور کل سے بکرا عید کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں لہذا ایک دم بکرے کا خیال آیا جو کل لے لیا تھا۔ اس کے چارے کا سوچتے ہوئے کیپوٹر بند کیا اور گھر کی رہ لی۔
عید سے فارغ ہو کر جب آئے تو کچھ آفس کے کام تھے اس کو کرتے رہے اس کے بعد بینظر کی وفات ہوگی اور ملکی حالات جو ہوئےسو ہوئے ۔پر اُس سے راہبر بھائی کا وزن 4 کلو کم ہو گیا۔
پھر نئے سال شروع ہوگیا ۔اور ہم نے بھی نئے عزم سے سوچ کے بلاگ تو بنانا ہے پر اُس وقت تک گوگل کے بلاگر پھر گزرا کرتے ۔پھراردو ٹیک والا بلاگ کھولا بلکہ ان کے فورم کوجوائن کیا کچھ وہاں پر بلاگ بنانے کے بارے میں پڑھا ۔ساجد کا اردو ٹیکنالوجی بلاگ بھی پڑھا اور پھر ہم نے بنایا اردو ٹیک پر اپنا بلاگ اور بلاگنگ شروع کی۔لیکن اس سلسلے میں ہم نے کیا کام کیے اور کیسے یہاں تک پہنچے ۔اس کے لے پڑھتے رہیں اکرام کی ڈائیری۔
(جاری ہے)
January 23, 2008 | کمپیوٹنگ | 7 تبصرے »
اسلام علیکم دوستو
آپ سب کی آسانی کے لے اردو محفل کے نیبل صاحب نے ایک آف لائن اردو فورم ایڈیٹر بنایا ہے جس کا حجم صرف 353.4 کلو بائٹس ہے اس کے ذریعے آپ آسانی سے فورم کے لے آف لائن ٹیوٹوریئل لکھ سکتے ہیں اور ان کو سیو بھی کر سکتے ہیں ۔ اور اس کی مد د سے بغیر کسی اردو سوفٹ وئیر انسٹال کیے اردو لکھ سکتے ہیں
یہاں سے ڈانلوڈ کریں
رابط
January 09, 2008 | کمپیوٹنگ | تبصرہ کریں »