استقبال رمضان حصہ سوئم
اسلام علیکم دوستو !
استقبال رمضان کا حصہ سوئم حاضر ہے امید ہے آپ سب کی معلومات میں اضاف ہو گا
September 04, 2008 | دین اسلام | تبصرہ کریں »
اسلام علیکم دوستو !
استقبال رمضان کا حصہ سوئم حاضر ہے امید ہے آپ سب کی معلومات میں اضاف ہو گا
September 04, 2008 | دین اسلام | تبصرہ کریں »
اسلام علیکم دوستو !
استقبال رمضان کا حصہ دوئم حاضر ہے امید ہے آپ سب کی معلومات میں اضاف ہو گا
September 04, 2008 | دین اسلام | تبصرہ کریں »
اسلام علیکم دوستو !
کافی دنوں سے میں بہت مصروف تھا کچھ تو بچوں کے نئے اسکول میں داخلے اور کچھ آفس کے کام جس کی وجہ سے بلاگ پر بہت ہی کم آیا ہاں مگر سب کے بلاگ کی تحریریں وینس پر پڑھتا رہا۔
پہلے تو آپ سب بلاگر کو رمضان مبارک اللہ آپ سب کو پورے روزے رکھنے کی ہمت دے آمین۔
رمضان کا استقبال کس طرح کیا جائے اس سلسلے میں مجھ پچھلے سال میل میں مجھ کافی معلومات ملی تھی ۔
وہ سب آپ کے ساتھ شئیر کررہا ہو ں امید ہے آپ سب کو آچھی راہنمائی ملے گئی۔
September 04, 2008 | دین اسلام | تبصرہ کریں »
ایک مقدمے میں بحث کے دوران دو وکیلوں نے آپس میں لڑنا شروع کر دیا
ایک بولا: “دنیا میں تم جیسا بیوقوف کوئی نہ ہو”گا۔
دوسرے نے طیش میں آکرکہا:”اور تم سے زیادہ احمق اور گھٹیا انسان کوئی نہ ہوگا”۔
یہ سن کر جج نے کہا:آرڈر۔آرڈر!”تمہیں معلوم نہیں کہ یہاں میں بھی موجود ہوں”۔
August 27, 2008 | طنز و مزاح | ایک تبصرہ »
ایک آدمی کہیں جارہا تھا اس کے ایک ہاتھہ میں کبوتر تھا دوسرے میں گلاس اور سر پر مٹکا تھا اسے راستے میں ایک لڑکی مل گیی جو راستہ بھول گیی تھی اس نے اسے کہا آو میں تمہیںراستہ بتا دوں
لڑکی بولی میں تمہارے ساتھہ نہیں جاوں گی کیوں کے تو مینوں چھیڑیں گا
آدمی بولا میں تجھے بھلا کیسے چھیڑ سکتا ہوں میرے ایک ہاتھہ میں کبوتر ہے اور دوسے میں گلاس اور سر پر مٹکا
لڑکی بولی تو فیر وی مینو ں چھیڑیں گا
وہ بولا کیسے
لڑکی بولی تومٹکے کو زمین پر رکھے گا اور کبوتر کو مٹکے میں ڈالے گا گلاس کو مٹکے پر رکھے گا اورفیر تو مینون چھیٹریں گا
)
)
)
)کیوں دوستو پسند آیا طریقہ بتایے گا ضرو
August 27, 2008 | طنز و مزاح | 2 تبصرے »
دنیا بری ہو سکتی ہے
مگر۔۔۔۔۔
مسٹرٹین پرسنٹ نہیں
لوگ بیوفا ہو سکتے ہے
مگر۔۔۔۔۔
مسٹرٹین پرسنٹ نہیں
حکومت خراب ہو سکتی ہے
مگر۔۔۔۔۔
مسٹرٹین پرسنٹ نہیں
امریکہ ظالم ہو سکتا ہے
مگر۔۔۔۔۔
مسٹرٹین پرسنٹ نہیں
انڈیا ہمارا دشمن ہو سکتا ہے
مگر۔۔۔۔۔
مسٹرٹین پرسنٹ نہیں
*
*
*
*
*
*
*
کُتّے کی دُم سیدھی ہو سکتی ہے
مگر۔۔۔۔۔
مسٹرٹین پرسنٹ نہیں
August 27, 2008 | طنز و مزاح | 3 تبصرے »
اللہ کا شکر ہے صدر مشرف نے استعفی دے دیا ہے اور اس قوم کی ایک امریکی ایجنٹ نجات مل جائے گی ۔۔۔
اب اللہ ہمارے گناہ معاف کرے اور کوئی نیک بندہ پاکستان کا صدر بنے آمین۔
August 18, 2008 | حالات حاضرہ | 2 تبصرے »
وہ رنگوں میں ڈھلی لڑکی
کبھی جب بات کرتی ہے
تو اس کے لفظ خوشبو کی طرح محسوس ہوتے ہیں
وہ ہنستی ہے تو جیسے سارا عالم اس ہنسی میں ڈوب جاتا ہے
وہ لب اس کے، وہ آنکھیں اور وہ چہرے کی شادابی
کہ جیسے اپسرا کوئی
وہ میرا نام لیتی ہے تو میری روح میں جیسے نشہ سا اک اُترتا ہے
مرا مَن جھوم اٹھتا ہے
وہ رنگوں میںڈھلی لڑکی
جھکائے اپنی پلکوں کو کبھی مجھ سے جو کہتی ہے
مجھے تم سے محبت ہے
تو اس کا شرمگیں لہجہ، یقیں مجھ کو دلاتا ہے کہ دُنیا خوبصورت ہے
وہ رنگوں میں ڈھلی لڑکی
اُداسی کے گھنے سایوں کو جب بھی اُوڑھ لیتی ہے
مرا دل خون روتا ہے
میں اس کی شربتی آنکھوں کے نم سے بھیگ جاتا ہوں
وہ رنگوں میں ڈھلی لڑکی
جسے مجھ سے محبت ہے
مرا اظہار سنتی ہے تو پھر سب بھول جاتی ہے
جھکائے اپنی پلکوں کو وہ ایسے مسکراتی ہے
کہ جیسے اپسرا کوئی
وہ رنگوں میں ڈھلی لڑکی
مرے لفظوں میں رہتی ہے
مجھے اکثر یہ کہتی ہے
مجھے تم سے محبت ہے
August 09, 2008 | شعر شاعری | ایک تبصرہ »
ماں: بیٹا صبحجلدی اٹھ جایا کرو دیکھو جو پرندے صبح جلدی گھر سے نکلتے ہیں انہیں کھانے کیلئے کیڑے مکوڑے مل جاتے ہیں
مُنا: جو کیڑے صبح جلدی اٹھتے ہیں انہیں یہ سزا بھی تو ملتی ہے
August 09, 2008 | طنز و مزاح | ایک تبصرہ »
اب کے بارمجھے ٹیگ ٹیم کے دوسرے دور میں دعوت دینے والے ہیں ۔شعیب خالق اور دوسرے راونڈ کو ابتداء کرنے کا سہرا راہبر کے سر ہے۔ اچھا تو کھیل شروع کرتے ہیں۔ لیکن پہلے قانون لکھ دیتے ہیں ۔
الف)۔ کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے۔
ب)۔ جس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے۔
ج)۔ سوالات کےآخر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے۔
سوالات اور جوابات
1 :۔ ونڈوز یا لینکس؟
دونوں ہی استعمال کرتا ہوں
2 :۔ ہالی ووڈ یا بالی ووڈ؟
دونوں ہی برے ہیں
3 :۔ پیپسی یا کوک؟
تازہ پانی
4 :۔ سیب یا انگور؟
دونوں
5 :۔ کراچی یا لاہور؟
کراچی میں پیدا ہوا اور جاب اسلام آباد میں اس لئے دونوں ہی
6 :۔ پاپ میوزک یا راک
اب تو نہیں سنتاجب میوزک سنتا تھا تو لائٹ میوزک
7 :۔ چائے یا کافی؟
کافی کیونکہ کے اس کو پی کر اک دم نیند آجاتی ہے ۔
8 :۔ عدنان سمیع یا عاطف اسلم؟
دونوں ٹھیک ہیں
9 :۔ نہاری یا حلیم؟
دونوں لیکن کراچی کی یا گھر کی باقی جگہ کی مزا نہیں کرتی
10 :۔ لوو میریج یا ارینجڈ؟
جو والدین کی دعاوں کے ساتھ وہی اچھی ہوتی ہے
11 :۔ فورمز یا بلاگ؟
بلاگ تو میری ڈائیری ہے لہذا بلاگ ہی پسند ہے ۔
12 :۔ نواز شریف یا آصف زرداری؟
ہیں تو دونوں خراب پر نواز شریف بہتر ہے
13 :۔ دوست یا کزنز؟
کچھ دوست اور کچھ کزنز
14 :۔ کرکٹ یا فٹ بال؟
دیکھنے کی حد تک فٹ بال اور کھیلنے کی حد دونوں
15 :۔ پرسکون یا پریشان؟
پر سکون
میں اب ٹیگ کرتا ہو ں
بدتمیز، افتخار اجمل بھوپال،عائشہ،مردوں کی دنیا میں عورت ، امن ایمان
July 21, 2008 | یادیں اور باتیں | 4 تبصرے »